مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 7 دسمبر 2023
ایک تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 218900روپے ہوگئی

ایک تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 218900روپے ہوگئی

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2050ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 218900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 685روپے کے اضافے سے 187671 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔