زرمبادلہ ذخائر 136 ارب ڈالر تک بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

رواں سال میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی


Irshad Ansari December 08, 2023
آئندہ مالی سال کے دوران 6.34 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کرایا جائیگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے لیے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلیے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے اور رواں مالی سال کے اختتام تک مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ میمورنڈم آن اکنامک آینڈ پالیسی فریم ورک میں طے ہوا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران 6.34 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کیلئے بیرونی سرمایہ 1.31ارب ڈالربڑھانے پر اتفاق ہوا اور رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری 70کروڑ ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں