سونا مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا عالمی سطح پر قیمت مستحکم

ملک میں فی تولہ سونا 300 اور فی 10 گرام 257 روپے سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم


Staff Reporter December 08, 2023
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی (فوٹو: فائل)

سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں مستحکم ہے، تاہم مقامی سطح پر سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2050ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔

جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 218600 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 187414روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی رد و بدل کے 2229.08روپے پر مستحکم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں