پیاز انڈے دالیں اور بجلی مزید مہنگی ہوگئی ادارہ شماریات

ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،14 میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ہفتہ وار اعدادوشمار جاری


Irshad Ansari December 08, 2023
—(فوٹو: فائل)

ملک میں دو ہفتے کے دوران معمولی کمی کے بعد پھر سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا ہےجس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ چینی، دال مسور اور کیلوں کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں