ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک
قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار ہوکر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسٹری اسپنر ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے جبکہ انکی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے ساتھ سلیکشن کمیٹی نے ساجد خان کے نام پر اتفاق کیا، سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی پہلی دستیاب پرواز سے ساجد خان پرتھ روانہ ہونگے۔ ساجد خان کو آسٹریلوی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹرز زیادہ ہونے کی بنا پر ترجیح دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا
ٹیسٹ کرکٹر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 7 ٹیسٹ میں 22 شکار کرچکے ہیں، گزشتہ برس مارچ میں ساجد خان نے آسٹریلیا کے خلاف ہی اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔
مزید پڑھیں: ''نامور کھلاڑیوں کیساتھ جگہ چاہیے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی''
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جارہا ہے۔