جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

محمد یوسف انجم  ہفتہ 9 دسمبر 2023
(فوٹو: ایف آئی ایچ)

(فوٹو: ایف آئی ایچ)

کوالالمپور: جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی، اب اسپین سے مقابلہ ہوگا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ بیلجیئم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے بیلجیئم کو برتری دلا دی تھی۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

پاکستان کو کھیل کے 17 ویں اور 27 ویں منٹ میں پینلٹی کارنرز لگانے کا موقع ملا لیکن پاکستانی ڈریگ فلکر ارباز احمد گول پوسٹ میں گیند پھینکنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ ڈرا ہوگیا

پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیئم کو پاکستان پر ایک گول کی برتری حاصل رہی۔ پاکستان کو کھیل کے 42 ویں منٹ میں ایک اور پینلٹی کارنر ملا جس پر ارباز احمد نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعے گول کرکے بیلجیئم کی برتری کا خاتمہ کردیا۔

میچ کے اختتام تک اسکور 1-1 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کے گروپ سے ہالینڈ بھی کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ بہتر گول اوسط پر پاکستان نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ پائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔