پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا


Sports Desk December 11, 2023
فوٹو : پی سی بی / ٹویٹر

پاکستان نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی شاہینوں نے واکا گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی جس میں فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، پرتھ میں ہمیشہ فاسٹ بولرز نے بیٹرز پر برتری ثابت کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے سیریز، کینگروز نے اہم 'ہدف' کا تعین کرلیا

پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان کینبرا میں کھیلے جانے والا چار روزہ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا تھا جس کے بعد پاکستان ٹیم گزشتہ روز کینبرا سے پرتھ پہنچی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچوں کی سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں