امریکی فوج کا ایف16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

امریکی ایف-16 طیارے نے جنوبی کوریا کے کنساس ایئربیس سے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی


ویب ڈیسک December 11, 2023
تباہ ہونے والے امریکی طیارے نے جنوبی کوریا میں کنساس ایئر بیس سے پرواز بھری تھی، فوٹو: فائل

جنوبی کوریا میں امریکی فوج کا F-16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے مغربی ساحل گنسن میں واقع ایک امریکی ہوائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز بھرنے والے ایف-16 طیارے کو ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

طیارے کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد شروع کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز کو طیارہ مل گیا۔

بحیرہ زرد میں گرنے والے امریکی طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا جسے جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے زندہ نکال لیا اور واپس کنساس ایئربیس پہنچا دیا۔

امریکی حکومت نے پائلٹ کو بحفاظت نکالنے اور جان بچانے پر جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے امریکی فضائیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے زیر استعمال دو ایئربیس ہیں۔ شمالی کوریا کے مقابلے میں امریکا اور جنوبی کوریا حلیف ممالک ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔