لاہور گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف

شہری پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے بھی اب لرنر لائسنس بنوا سکیں گے


December 11, 2023
فائل فوٹو

شہریوں کے لیے گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق اب شہریوں کو دفاتر نہیں جانا پڑے گا بلکہ گھر بیٹھے اپنا لرنر پرمٹ حاصل کریں گے۔

نگراں وزیراعلٰیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ رات لائسنس کی اپگریڈیشن کا افتتاح کیا جس کے مطابق شہری گھر بیٹھے https://dlims.punjab.gov.pk/register پر لائسنس بنا سکیں گے۔

شہری پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے بھی اب لرنر لائسنس بنوا سکیں گے۔ پنجاب بھر کے 737 پولیس اسٹیشنز، فرنٹ ڈیسک اور پیٹرولنگ پوسٹوں پر بھی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ خدمت مراکز پر بے جاء رش کے پیش نظر آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں