دوسری شادی پر مسیحی نوجوان کو 3 سال قید 30 ہزار روپے جرمانہ

کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شوہر نکاح پر نکاح نہیں کر سکتا، دوسری شادی غیر قانونی ہے، درخواست گزار بیوی


کورٹ رپورٹر December 11, 2023
(فوٹو: فائل)

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کرسچن میرج ایکٹ کے تحت بیوی کی درخواست پر شوہر کو دوسری شادی کرنے پر 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے شوہر کے خلاف دوسری شادی کرنے پر کرسچن میرج ایکٹ کے تحت بیوی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم جوشوا کو 3 سال قید اور پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی پر 30 ہزار جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل سلیم مائیکل ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شوہر نکاح پر نکاح نہیں کر سکتا، ملزم نے شادی شدہ ہوکر دوسری شادی کی جو غیر قانونی ہے.

پولیس کے مطابق ملزم جوشوا کے خلاف پہلی بیوی کی درخواست پر عدالتی حکم پر محمود آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں