پی ایس ایل9؛ تاریخ میں پہلی بار 3 بھائی ایک ٹیم میں شامل

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 14 دسمبر 2023
نسیم شاہ کے دونوں بھائیوں کو فرنچائز نے ایمرجنگ کیٹیگری کیلئے منتخب کیا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نسیم شاہ کے دونوں بھائیوں کو فرنچائز نے ایمرجنگ کیٹیگری کیلئے منتخب کیا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

گزشتہ روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کیلئے پلئیرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی، جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی۔

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز اور 2 بار کی چیمپئین اسلام یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی تھیں تاہم ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائز نے فاسٹ بولر حنین شاہ اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، ٹیموں نے اسکواڈ مکمل کرلیے

حنین نے نیشنل ٹی20 کپ میں عمدہ کھیل پیش کیا تھا جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے دبئی میں ایشیاکپ کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شان مسعود کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دونوں کرکٹرز کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔