ڈیوڈ وارنر پاکستانی بولرز کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئے

ہوم گراؤنڈز پر 8 ٹیسٹ اننگز میں144 کی اوسط سے 1009 رنز،5سنچریاں


Sports Reporter December 15, 2023
ہوم گراؤنڈز پر 8 ٹیسٹ اننگز میں144 کی اوسط سے 1009 رنز،5سنچریاں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر پاکستانی بولرز کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔

ڈیوڈ وارنر پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز 164رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انھوں نے پاکستان کیخلاف ہوم گراؤنڈز پر 8 ٹیسٹ اننگز میں 1009 رنز اور 5 سنچریاں بنائی ہیں،ان میں ایک ٹرپل سنچری بھی شامل ہے، اس دوران اوسط 144.14 رہی، حریف سے ہر طرز کی آخری14 ہوم اننگز میں وارنر نے 7سنچریوں کی مدد سے1402 رنز اسکور کیے ہیں۔

آسٹریلوی اوپنر نے 144، 113، 55، 7، 16، 35، 130، 179، 2 ناٹ آؤٹ،20،48 ناٹ آؤٹ، 154 ناٹ آؤٹ، 335 ناٹ آؤٹ اور 164کی اننگز کھیلی ہیں،صرف 2بار وہ ڈبل فیگر تک نہ پہنچ پائے، پاکستان کے خلاف انھوں نے ٹیسٹ میں 88.56 کی اوسط سے رنز بنائے، دوسرے نمبر پربہترین ایوریج نیوزی لینڈ کیخلاف 67.56 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم، پاکستانی بالرز نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر گرین کیپس کیخلاف زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں ڈیوڈ وارنر (10) تیسرے نمبر پر آگئے، سنگا کارا 12، اروندا ڈی سلوا 11 اور برائن لارا 9 تھری فیگر اننگز کھیل چکے ہیں۔

پاکستان کیخلاف زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والوں میں بھی ڈیوڈ وارنر(6) تیسرے نمبر پر ہیں،کمار سنگا کارا 10، اروندا ڈی سلوا 8، گریگ چیپل،ایلن بارڈر اور جیک کیلس 6،6 تھری فیگر اننگز کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ پاکستانی فیلڈرز نے 2 آسان کیچز ڈراپ کردیئے

زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے انٹرنیشنل اوپنرز میں ڈیوڈ وارنر (26) پانچویں نمبر پر ہیں، سنیل گاوسکر 31، ایلسٹر کک 30، میتھیو ہیڈن27، گریم اسمتھ 27تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے،آسٹریلیا کیلیے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں ڈیوڈ وارنر(49) دوسرے نمبر پر ہیں،رکی پونٹنگ70، اسٹیون اسمتھ 44، میتھیو ہیڈن 40 اور مارک وا 38تھری فیگر اننگز کھیل چکے ہیں۔

آسٹریلیا کیلیے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں میں ڈیوڈ وارنر نے مائیکل کلارک کو پیچھے چھوڑ دیا،رکی پونٹنگ 13378، ایلن بارڈر 11174، اسٹیو وا 10927، اسٹیون اسمتھ 9351،ڈیوڈ وارنر 8651 اور مائیکل کلارک 843رنز بناچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں