پی ایس ایل9 بورڈ نے فرنچائزز کے بجٹ میں کتنے کروڑ کا اضافہ کیا

ڈالرز کے بجائے روپے میں معاہدے کی تجویز پر بھی حیران کن طور پر عمل نہ ہوا، فرنچائزز بھی خاموش


Saleem Khaliq December 15, 2023
ڈالرز کے بجائے روپے میں معاہدے کی تجویز پر بھی حیران کن طور پر عمل نہ ہوا، فرنچائزز بھی خاموش (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ڈرافٹ کیلئے کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کے بجٹ میں 8، 8 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر فرنچائز پلئیرز ڈرافٹنگ کے دوران 35 کروڑ روپے خرچ کرسکتی تھیں تاہم ٹیم مالکان نے تبادلہ خیال کیے بغیر ہی فیصلہ کیا گیا۔

اسی طرح پاکستانی کھلاڑیوں سے ڈالرز کے بجائے روپے میں معاہدے کی تجویز پر بھی حیران کن طور پر عمل نہ ہوا، فرنچائزز پلیئرز کی ناراضی سے بچنے کیلئے اعتراضات اٹھانے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 کب شروع ہوگا؟ تاریخیں فائنل ہوگئیں

 

دوسری جانب پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلیے 17 فروری سے 17 مارچ تک ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اتفاق کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: ''شرجیل، عمر اکمل اور شہزاد ہمارے پلان کا حصہ نہیں''

 

 

میچز چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے جبکہ افتتاحی تقریب اور چند میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح پلے آف مرحلے سمیت فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں