آر ایل این جی مہنگی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

 جمعـء 22 دسمبر 2023
قیمت میں اضافہ دسمبر کے لیے کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

قیمت میں اضافہ دسمبر کے لیے کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹٰ یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیےآر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہوگی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49  تھی جبکہ  سوئی سدرن  کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔