باکسنگ ڈے ٹیسٹ ’پاکستان بے‘ مکمل آباد رہے گا

گرین شرٹس کے سپورٹرز کیلیے مختص اسٹینڈز کی پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت


Sports Desk December 25, 2023
’کرکٹ میلے‘ میں کراچی فوڈ ٹرکس،روایتی چارپائی، ٹیپ بال کرکٹ کا بھی اہتمام۔ فوٹو: گیٹی

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 'پاکستان بے' مکمل آباد رہے گا جب کہ گرین شرٹس کے سپورٹرز کیلیے مختص خصوصی اسٹینڈز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

پرتھ ٹیسٹ کی طرح پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی گرین کیپس کے سپورٹرز کیلیے زبردست ماحول تیار کیا گیا ہے۔

یہاں پر مختص کیے جانے والے پاکستان بے کی ابتدائی روز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ باقی دنوں کیلیے بھی ٹکٹوں کی فروخت میں کافی دلچسپی ظاہر کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میلبرن اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو ''پاکستان بے'' کا نام دیدیا گیا

پاکستانی شائقین کیلیے مختص اس ایریا کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہیے، اس کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا نے میلے جیسا ماحول بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی جانب سے ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر والے علاقے کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے، اسے 'آؤٹ فیلڈ' قرار دیا گیا ہے، جسے پاکستانی سپورٹرز کیلیے 'کرکٹ میلے' میں تبدیل کیا گیا ہے، یہاں پرپاکستانی شائقین کو اپنے کلچر سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی میسر ہوگا، کراچی فوڈ ٹرکس موجود ہوں گے، روایتی چارپائیاں ہوں گی، ٹاپ بال کرکٹ کا اہتمام بھی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں