کے 4 منصوبہ کراچی کیلیے اہم تاخیر قبول نہیں چیئرمین واپڈا

شیڈول کے مطابق 2024 میں تکمیل کیلیے فنڈ کی بروقت فراہمی ضروری، سجاد غنی


Staff Reporter December 25, 2023
منصوبے کی 8 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری، بریفنگ، چیئرمین واپڈا کا سائٹس کا دورہ (فوٹو، فائل)

چیئرمین واپڈ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ کراچی کیلیے انتہائی اہم ہے اس میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔

چیئرمین واپڈ سجاد غنی کے فور پرجیکٹ کا دورہ کیا جہاں ان کو منصوبے پر تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، انتظامیہ نے بتایاکہ منصوبے کے تمام سائٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

چیئرمین واپڈ انجینئر لیفٹینٹ جنرل سجاد غنی نے کہا کہ کے فور کراچی کیلیے اہم منصوبہ ہے، شیڈول کے مطابق تکمیل کیلیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، منصوبے کی شیڈول کے مطابق اکتوبر2024مین تکمیل کیلیے فنڈ کی بروقت فراہمی اشد ضروری ہے، کے فور پراجیکٹ سے کراچی کو کینجھر جھیل سے روزانہ650ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا، یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل ہوگا، واپڈا اس وقت منصوبے کے پہلے مرحلے کو تعمیر کررہاہے، جس کی تکمیل اکتوبر2024میں شیڈول ہے، منصوبے کے پہلے مرحلے کی بدولت کراچی کو روزانہ260ملین گیلن پانی میسر آئے گا،منصوبے کے پہلے مرحلے کی پی سی ون لاگت126ارب روپے ہے،منصوبے پر ابتک40ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے K4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چیئرمین واپڈانے منصوبے کی مختلف سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا، جاری تعمیراتی کام کا مشاہدہ کیا،پراجیکٹ انتظامیہ نے چیئرمین واپڈاکو منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی، اس وقت منصوبے کی تمام8سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چیئرمین واپڈا نے کہا منصوبے کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کیلیے فنڈز کی بروقت فراہمی اشد ضروری ہے، منصوبے کیلیے درکار پاور سسٹم اور پانی تقسیم کرنے کے نظام کی بروقت توسیع جیسے معاملات بھی مساوی اہمیت کے حامل ہیں، تاکہ کراچی کے شہری اس منصوبے کے فوائد حاصل کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں