پاکستان کینو پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا

آئی این پی  جمعـء 5 جنوری 2024
فوری اقدامات نہ کیے تو کینو کی پیداوار مزید کم ہو سکتی ہے، ترجمان اسٹرس فروٹ گروئرز ایسوسی ایشن۔ فائل فوٹو

فوری اقدامات نہ کیے تو کینو کی پیداوار مزید کم ہو سکتی ہے، ترجمان اسٹرس فروٹ گروئرز ایسوسی ایشن۔ فائل فوٹو

فیصل آباد: پاکستان کینو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا۔

اسٹرس فروٹ گروئرز ایسوسی ایشن کے ترجمان شوکت پرویز آرائیں نے کہا کہ پاکستان کینو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا۔

انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں فوری اقدامات نہ کیے تو کینو کی پیداوار مزید کم ہو سکتی ہے جس سے ملک قیمتی زر مبادلہ سے بھی محروم ہو سکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کینو کی قدرتی مزاحمت ختم، پیداوار میں شدید کمی

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ ہمسایہ ملک کی جانب سے پاکستان آنے والے دریاؤں پر ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر بھی تشویشناک ہے۔

شوکت پرویز آرائیں نے کہاکہ پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث کاشتکاروں اور باغبانوں کو اپنی اجناس اور پھلوں کی پیداوار کا مناسب معاوضہ نہیں ملتا جس سے کاشتکار اور باغبان بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔