خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

آئی این پی  جمعـء 5 جنوری 2024
حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی

حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی

اسلام آباد: خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

آج 22جمادی الثانیہ کو خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علما کرام،خطیب حضرات، مشائخ عظام اور مقررین خطاب کریں گے اور خلیفہ اول ؓ کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلیے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔