ای روزگار، فری لانسرز30 ڈالر یومیہ کما سکتے ہیں، وزیر آئی ٹی

آئی این پی  ہفتہ 13 جنوری 2024
آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی، تقریب سے خطاب ۔ فوٹو: فائل

آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی، تقریب سے خطاب ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ای روزگار کے ذریعے فری لانسرز30 ڈالر یومیہ کما سکتے ہیں، آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی۔

کنونشن سینٹر میں ٹیک ڈسٹینیشن پاکستان کی تقریب سے نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے خطاب کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ آئندہ5 سال میں آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی، معیشت کی ترقی میں آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، آن لائن ورک فورس میں پاکستان کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے، ای روزگار مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز کیلئے 10 ہزار ای-روزگار سینٹرز کا منصوبہ تیار

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا، انھوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام پنجاب کے تحت 15 لاکھ افراد کو تربیت دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔