کراچی سے ملتان تک 930 کلو میٹر ریلوے ٹریک بچھایا جائیگا

اسپورٹس ڈیسک / آئی این پی / اے پی پی  منگل 16 جنوری 2024
سی پیک متعدد منصوبوں کا آغاز کرے گا، گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح بھی متوقع۔ فوٹو: فائل

سی پیک متعدد منصوبوں کا آغاز کرے گا، گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح بھی متوقع۔ فوٹو: فائل

اندور / اسلام آباد / اسلام آباد / اسلام آباد: رواں سال میں سی پیک پاکستان میں متعدد منصوبوں کا آغاز کرے گا۔

ایم ایل ون پروجیکٹ شروع ہونے والا ہے، دو مرحلوں پر مشتمل اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی سے ملتان تک930 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح رواں سال کے وسط میں متوقع ہے۔

گوادر پرو کے مطابق 2022 کے سیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کو حل کیا جائے گا، اس کے بعد، دوسرے مرحلے میں ریلوے ٹریک کو ملتان سے پشاور تک توسیع دی جائے گی۔

گوادر پرو کے مطابق اس کے متوازی گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح 2024 کے وسط میں متوقع ہے، 4,300 ایکڑ پر پھیلے اس ہوائی اڈے پر ایک رن وے ہے جس میں بڑے طیارے اور ایک جدید ٹرمینل عمارت ہے، 246 ملین ڈالر کی تخمینی لاگت کے ساتھ اس کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان میں ہوائی سفر کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔