34 ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری

آئی این پی  اتوار 21 جنوری 2024
وزارت خارجہ نے وزارت تجارت کو ایک خط میں ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کے منظوری سے آگاہ کیا (فوٹو فائل)

وزارت خارجہ نے وزارت تجارت کو ایک خط میں ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کے منظوری سے آگاہ کیا (فوٹو فائل)

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے 34 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری دیدی۔

وزارت خارجہ نے تقرریوں کی توثیق کے بعد 34 نئے ٹریڈ افسروں کوسفارتی اسٹیٹس دینے اورانھیں بمعہ اہلخانہ سفارتی پاسپورٹس جاری کرنے کی منظوری دی۔

وزارت خارجہ نے وزارت تجارت کو ایک خط میں ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کے منظوری سے آگاہ کیا، 5 ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کا عمل موخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سڈنی، ہانگ کانگ اور واشنگٹن میں تعینات گریڈ 20 کے 3، گریڈ 19 کے22 اورگریڈ 18 کے 9 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دیا گیا ہے، گریڈ20 کی5 اسامیوں پر تقرری عارضی طور پر معطل ہے۔

یاد رہے نگران وزیراعظم نے39 نئے ٹریڈ افسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔