پی ایس ایل 9 کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، 2 اہم بولرز باہر

اسپورٹس رپورٹر  پير 12 فروری 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 سے قبل ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اپنےدو اہم فاسٹ بولر سے محروم ہوگئَی، فاسٹ بولر احسان اللہ اور ریس ٹوپلے انجری کی وجہ سے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، اس بات کی تصدیق ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے بھی کردی ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے احسان اللہ اور ٹوپلے کی عدم موجودگی کو بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے بھی ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے احسان اللہ کے بارے میں رپورٹ دی ہے کی وہ انجری سے سو فیصد فٹنس نہیں پاسکے، ان کو مزید ریسٹ کی ضرورت ہے، بہتر ہےکہ پی ایس ایل میں ان کو کھلانے کا رسک نہ لیا جائے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے سوشل میڈیا پر سرفراز سے متعلق اہم انکشاف کردیا

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی ریس ٹوپلے کے انجری سے مکمل نجات نہ پانے کے بارے میں اطلاع دی ہے، ای سی بی کا موقف ہے کہ ٹوپلے کو آرام کا موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیں: ’’شادی کب کرینگے‘‘ بابراعظم کا رضوان کو سوشل میڈیا پر جواب دینے سے گریز

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، ملتان سلطانز کی ٹیم اٹھارہ فروری کو اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف ملتان اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔