حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں اوپن انڈر19 اسکواش چیمپئین شپ جیت لی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 فروری 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں منعقدہ ہیوسٹن اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئین شپ جیت لی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایونٹ کے فائنل میں یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم اور امریکا کے کرسٹائن کیپیلا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

حذیفہ ابراہیم نے امریکی کھلاڑی کرسٹائن کیپیلا کو 1-3 سے مات دے کر  35 واں انٹرنیشنل  ٹائٹل اپنے نام  کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔