علیم خان کی کامیابی کے خلاف کیس واپس الیکشن کمیشن کو ارسال

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 21 فروری 2024
پی ٹی آئی آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے این اے 117 کا نوٹیفکیشن چیلینج کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے این اے 117 کا نوٹیفکیشن چیلینج کر رکھا ہے۔

 اسلام آباد: استحکام پارٹی کے رہنما علیم خان کی این اے 117 سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار علی اعجاز بٹر کی درخواست پراین اے 117 سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کامعاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔ علی اعجاز بٹر کی جانب سے وکیل شہریار طارق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے این اے117 کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلینج کر رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔