پاکستان کے اویس اللہ منیر کا ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں زبردست اپ سیٹ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 21 فروری 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: پاکستان کے اویس اللہ منیر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں زبردست اپ سیٹ کردیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں اویس اللہ منیر نے پنکج ایڈوانی کو حیرت انگیز طور پر 2-4 سے ہرا دیا۔

قومی کیوئسٹ نے صف اوّل کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین بھارت کے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد نسیم اختر بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، سابق عالمی جونیئر چیمپئن نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مان کو 3-4 سے زیر کیا۔ محمد نسیم اختر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔