سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 22 فروری 2024
دس گرام سونے کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 184585روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 184585روپے ہوگئی۔

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2051ڈالر کی سطح پہنچ گئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 215300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 184585روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔