عالمی مارکیٹ کیساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 23 فروری 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 2040ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 214100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1029روپے کی کمی سے 183556روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔