سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگرانہوں نے انکار کردیا خورشید شاہ

ہم مسلم لیگ (ن) لیگ کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت


Staff Reporter February 25, 2024
پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت جمہوریت کی چابی ہے، جسے ہم نے جمہوریت کے لیے استعمال کیا، رہنما پیپلزپارٹی ( فوٹو: فائل )

پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے انکار کردیا۔

سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت جمہوریت کی چابی ہے، جسے ہم نے جمہوریت کے لیے استعمال کیا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، ہم وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ بھی دیں گے اور قانون سازی و دیگر معاملات میں بھی تعاون کریں گے مگر ہم وفاقی حکومت سے کوئی وزارت نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اے این پی کس کے خلاف احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے تو کبھی بھی ایک سیٹ سے زیادہ نہیں جیتی۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے ابھی یوسف رضا گیلانی کے نام پر غور ہورہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں