تھیٹر اداکار طاہر انجم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

میاں اصغر سلیمی  اتوار 25 فروری 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

لاہور: تھیٹر کے نامور اداکار مسلم لیگ ن کی کلچرل کمیٹی کے صدر طاہر انجم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طاہر انجم بابو صابو کے قریب ریکارڈنگ کررہے تھے کہ دو نامعلوم دو افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ سے اداکار زخمی ہوگئے جبکہ ان گاڑی پر بھی گولیاں لگی ہیں۔

اداکار کے مطابق انہوں نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی ہے جبکہ وہ اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔