نکی ہیلی کو آبائی ریاست میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست

 پير 26 فروری 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

سابق امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی کو ان کی آبائی ریاست جنوبی کیرولینا میں شکست دی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 60 فیصد جبکہ ہیلی نے 40 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ کیرولائنا میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے لیے تیسری مرتبہ صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر نے کہا کہ “میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے ریپبلکن پارٹی کو اتنا متحد نہیں دیکھا جتنا کہ ابھی ہے‘‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا میں اپنی جیت کی پارٹی کے حامیوں سے کہا کہ “یہ ایک شاندار شام ہے‘‘۔ دوسری جانب شکست کا سامنا کرنے والی نکی ہیلی نے چارلسٹن میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ’’میں چار مرتبہ مسلسل شکست کے باوجود انتخابات کی دوڑ سے دستبردار نہیں ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ عام انتخابات میں جوبائیڈن کو شکست دینے سے قاصر ہیں‘‘۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئیوا، نیو ہیمیشر اور یو ایس ورجن آئی لینڈز سے پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ امریکا میں صدارتی امیدوار کے لیے سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے صدارتی امیدوار نامزد کرتی ہیں جنہیں مقامی سطح پر پرائمری کہا جاتا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔