عالمی سطح پر سونا سستا مقامی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا، چاندی کی قیمت برقرار


Staff Reporter February 26, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کم مگر پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2054ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے 215800روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 185014روپے ہوگئی۔


ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں