کراچی میں معمول سے تیزہوائیں چلنے لگیں
مغرب کی جانب سےہواوں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلنے لگیں۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مغرب کی جانب سےہواوں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد شہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلنے لگیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں معطل رہنے جبکہ زیادہ تربلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ دیہی سندھ کےاضلاع قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوشہرکا کم سے کم پارہ 16.5ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 34فیصد رہا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.1ڈگری اورنمی کا تناسب 17فیصد ریکارڈ ہوا۔