پنوعاقل؛ جتوئی اور مہر برادریوں میں تصادم، 7 افراد قتل

پریل دایو  منگل 27 فروری 2024
پولیس فائر بندی کرانے میں ناکام، مہر برادری کا ایک، جتوئی کے 6 افراد قتل ہوئے (فوٹو: فائل)

پولیس فائر بندی کرانے میں ناکام، مہر برادری کا ایک، جتوئی کے 6 افراد قتل ہوئے (فوٹو: فائل)

پنوعاقل: پنوعاقل کے کچے میں زمینی تنازع کے تحت جتوئی اور مہر برادریوں میں تصادم میں 7 افراد قتل اور 7 زخمی ہوگئے۔

رضا گوٹھ تھانے کی حدود میں زمینی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، 5 گھنٹوں تک دونوں طرف سے جدید اسلحے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس فائربندی کرانے میں ناکام رہی۔

مقتولین میں مہر برادری کے عبدالحف مہر جبکہ جتوئی برادری کے ولی محمد، امام دین، خوشی محمد، پٹھان، شہوال، نسیم جتوئی شامل ہیں، پولیس نے نعشیں تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

رابطہ کرنے پر رضا گوٹھ پولیس نے ایکسپریس کو بتایا کہ ان واقعات کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔