پی ایس ایل9؛ کنگز کے پریکٹس سیشن میں حسن علی کیوں نہیں تھے؟

اسپورٹس رپورٹر  منگل 27 فروری 2024
کرکٹر فرنچائز کو یونائیٹیڈ کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے (فوٹو: پی سی بی)

کرکٹر فرنچائز کو یونائیٹیڈ کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے (فوٹو: پی سی بی)

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

گزشتہ دنوں دوسرے بچے کے باپ بننے والے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر کی اہلیہ سمعیہ نے بیٹی حزال علی کو جنم دیا، جس کے باعث حسن علی پریکٹس سیشن کا حصہ نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر حسن علی کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

حسن علی اپنی اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹی سے ملاقات کیلئے لاہور میں ہونے کے سبب نیشنل اسٹیڈیم پر ٹیم کی مشقوں میں شریک نہیں ہوئے تاہم وہ بدھ کو اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔