کراچی میں 4 پولیس اہلکاروں کیخلاف چوری کا مقدمہ درج، 3 گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 فروری 2024
ملزمان نے اسٹیل مل کی پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کیا تھا

ملزمان نے اسٹیل مل کی پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کیا تھا

  کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے تھانے میں تعینات 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اپنے ہی تھانے میں تعینات 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے اسٹیل مل کی پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کیا تھا جبکہ پولیس نے 3 کانسٹیبلز محمد علی ، عبدالغفور اور ثاقب کو گرفتار کرلیا۔

پولیس اہلکار عدنان اور عدنامی نامی شخص کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔