پولیس اہلکار نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 29 فروری 2024
پولیس کو جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل اور موبائل فون ملے ہیں

پولیس کو جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل اور موبائل فون ملے ہیں

  کراچی: شارع فیصل ناتھا خان فلک ناز ہائٹس کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او ایئر پورٹ عرفان آصف نے بتایا سیکیورٹی زون ٹو میں تعینات پولیس اہلکار عذیر اپنے بھائی کے ہمراہ شارع فیصل پر صدر کی جانب جانے والے ٹریک پر جا رہا تھا کہ ان کی کار خراب ہوگئی اور وہ باہر نکل کر کار کو چیک کر رہے تھے۔

اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو آگئے جس میں سے ایک ڈاکو نے اتر کر لوٹ مار شروع کر دی کہ پولیس اہلکار عذیر نے اپنے پاس موجود اسلحے سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 22 سالہ نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل اور موبائل فون ملے ہیں جبکہ دونوں جانب سے چلائی گئی گولیوں کے خول بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں تاہم پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے ہلاک ڈکیت کی شناخت کے حوالے سے مزید کوششیں کر رہی ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔