خزانے میں 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں، نگران وزیر اطلاعات پختونخوا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 2 مارچ 2024
جب نگران حکومت نے ذمہ داری سنبھالی تو خزانہ خالی تھا سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگیوں تک کے پیسے نہیں تھے۔ فوٹو: اے پی پی

جب نگران حکومت نے ذمہ داری سنبھالی تو خزانہ خالی تھا سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگیوں تک کے پیسے نہیں تھے۔ فوٹو: اے پی پی

پشاور: نگران وزیراطلاعات پختونخوا نے کہا ہے کہ خزانے میں تقریباً 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں۔

نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے نگران حکومت کی ذمے داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ برآ ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے چار ماہ کیلیے فنڈز اجرا پالیسی جاری کردی

انھوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ایک ہی تھی اور تا قیامت ایک ہی رہے گی، جب نگران حکومت نے ذمہ داری سنبھالی تو صوبائی خزانہ خالی تھا سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگیوں تک کے پیسے نہیں تھے، مگر اللہ کے فضل سے اب خزانے میں تقریباً 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔