پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبالر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 2 مارچ 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبال کھلاڑی فرحان خان ضلع صوابی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

فرحان خان قومی سطح پر پی اے ایف کی نمائندگی کرتے تھے، وہ اے ایف سی انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ 2019 کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی  پاکستان فٹبال ٹیم کا حصہ تھے۔

دریں اثنا پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے ذمہ داران، سابق قومی کپتان عیسیٰ خان اور دیگر نے فرحان خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔