معروف کمنٹیٹر اور ہاک آئی ٹیکنالوجی کے موجد ایک دوسرے سے الجھ پڑے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 3 مارچ 2024
میچزکے دوران ڈی آر ایس کے آپریٹر پر بھی کیمرہ نصب ہونا چاہیے تاکہ معلوم توہو کس بنیاد پر فیصلہ سنایا ہے، مائیکل وان۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

میچزکے دوران ڈی آر ایس کے آپریٹر پر بھی کیمرہ نصب ہونا چاہیے تاکہ معلوم توہو کس بنیاد پر فیصلہ سنایا ہے، مائیکل وان۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

لندن: انگلینڈ کے معروف کمنٹیٹر مائیکل وان اور ہاک آئی ٹیکنالوجی کے موجد ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے چند روز قبل شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میچز کے دوران ڈی آر ایس کے آپریٹر پر بھی کیمرہ نصب ہونا چاہیے تاکہ معلوم تو ہو کس بنیاد پر فیصلہ سنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیک کرولی کا ایل بی ڈبلیو، اسٹوکس نے ڈی آر ایس پر ہی سوال اٹھادیے

ان کے اس مطالبے کے جواب میں ہاکنز نے کہا کہ وان پلیئر کافی اچھے تھے مگر ان کی کمنٹری حقائق سے نابلد ہے، انھیں مبصر کے طور پر اپنا ہوم ورک زیادہ بہتر کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔