کراچی ابراہیم حیدری کے قریب کشتی ڈوبنے سے ایک ماہی گیر جاں بحق

جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے ماہی گیر ابراہیم حیدری کے رہائشی تھے


March 03, 2024
کشتی بڑا بندی کے قریب سمندر میں ڈوب گئی—فائل: فوٹو

کورنگی ابراہیم حیدری بڑا بندر کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے ایک ماہی گیر جاں بحق جبکہ دوسرا ماہی گیر بےہوش ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری بڑا بندر کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے ایک ماہی جاں بحق جبکہ دوسرا بے ہوش ہو گیا جنہیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والے ماہی گیر کی شناخت 35 سالہ جعفر اور بے ہوش ہونے والے ماہی گیر کی شناخت 50 سالہ انعام الحق کے نام سے کی گئی، دونوں ماہی گیر ابراہم حیدری کے رہائشی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں