عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 221200 روپے ہوگئی


Staff Reporter March 04, 2024
(فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2106ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 221200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 771روپے کے اضافے سے 189643 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں