مقبوضہ کشمیر شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 6 افراد جاں بحق

12 سے زائد افراد زخمی اور 200 کے قریب اسکول اور گھر تباہ ہوگئے


ویب ڈیسک March 04, 2024
12 سے زائد افراد زخمی اور 200 کے قریب اسکول اور گھر تباہ ہوگئے، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 150 گھر اور اسکول تباہ ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پہاڑوں سے گرنے والے بڑے اور بھاری پتھروں نے عمارتوں اور اسکولوں کو تباہ کردیا۔

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 400 سے زائد انفرا اسٹریکچر کو نقصان پہنچا جن میں سے 150 گھر اور اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ کئی سڑکوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو تین روز جاری رہے گا اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کا بھی امکان ہے اس لیے شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں