امریکا کی نئی’سیکنڈ لیڈی‘ بھارتی نژاد خاتون ہیں

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا چلکوری بھارتی نژاد خاتون ہیں


ویب ڈیسک November 07, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے نامزد کردہ  نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کو بھی مبارک باد دی۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا چلکوری کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں وڈلورو سے ہے۔ ان کا خاندان 50 سال قبل بیرون ملک چلا گیا تھا۔

اوشا چلکوری کی پیدائش 1986 میں امریکا میں سان ڈیاگو کے ایک قصبے میں ہوئی تھی اور امریکا میں ہی پلی بڑھیں، تعلیم حاصل کیں۔

قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران اوشا کی ملاقات جے ڈی وینس سے ہوئی اور دونوں نے 2014 میں شادی کی۔ ان کے 3 بچے ہیں جن کی عمریں 6، 4 اور 2 سال ہیں۔

زمانہ طالب علمی میں دونوں طلبا رہنما کے طور پر متحرک رہے۔ قانون اور سیاست میں دلچسپی گہری دوستی اور پھر شادی کی وجہ بنی۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد اوشا نے قانون کی پریکٹس شروع کی۔ جے ڈی وینس بھی قانون اور علاقائی سیاست میں بھی متحرک ہوئے۔

جے ڈی وینس اس وقت ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر بھی ہیں تاہم ٹرمپ کی فتح کے بعد وہ جنوری میں نائب صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے