مہاسوں کیلئے استعمال کی جانے والی مصنوعات کینسر کا باعث بن سکتی ہیں
امریکا میں ایک نجی لیبارٹری Valisure نے بینزائل پیرو آکسائیڈ پر مشتمل کئی ایک مصنوعات کا تجزیہ کیا
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مہاسوں (acne) کے خاتمے کیلئے استعمال ہونے والی بعض مصنوعات میں بینزین کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو کہ کینسر کا باعث بننے والا کیمیکل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک نجی لیبارٹری Valisure نے بینزائل پیرو آکسائیڈ پر مشتمل کئی ایک مصنوعات کا تجزیہ کیا جس میں بینزین کی اعلی سطح پائی گئی۔
بینزین کینسر پیدا کرنے والا carcinogen ہے جو لیوکیمیا اور خون کے دیگر امراض سے منسلک ہے۔ یہ عام طور پر اشیا کو گلانے کے طور پر استعمال ہوتا ہے جو کہ سگریٹ کے دھوئیں، پٹرول، گوند، صفائی ستھرائی کی مصنوعات اور پینٹ اکھاڑنے والے کیمیکل میں پایا جاتا ہے۔
لیبارٹری نے نسخوں پر یا براہِ راست درخواست پر ملنے والی بینزوئیل پیرو آکسائیڈ مصنوعات کا مطالعہ کیا اور پایا کہ وہ بنیادی طور پر غیر مستحکم ہیں اور زیادہ درجہ حرارت پر استعمال کرنے یا ذخیرہ کرنے پر ان میں سے بینزین کی خطرناک حد تک مقدار خارج ہوتی ہے۔
Valisure لیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بینزین ایسی مصنوعات میں خود پیدا ہوسکتی ہیں اور ممکنہ طور پر ارد گرد کے ماحول میں شامل ہوسکتی ہے۔
لیب نے 175 مصنوعات کے تجزیہ کیا جن میں سے 99 میں بینزول پیرو آکسائیڈ تھا جبکہ 94 مصنوعات میں بینزین کا مادہ موجود تھا۔ لیب نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایسی مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس اٹھوانے کیلئے درخواست بھیج دی ہے ۔