طویل فاصلے تک رسہ کشی کرنے کا عالمی ریکارڈ
100 افراد نے 1694 فٹ طویل فاصلے تک رسا کشی کا کھیل کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
یورپی ملک ویلز میں 100 افراد نے 1694 فٹ طویل فاصلے تک رسا کشی کا کھیل کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
فاؤنڈیشن کالج سر گار، ویلز ینگ فارمرز کلب اور پیمبرے کنٹر پارک سے تعلق رکھنے والے افراد نے مل کر پارکس سیفن سِڈان بیچ میں ایک طویل رسے کی مدد سے رسہ کشی کا کھیل کھیلا۔
50، 50 افراد پر مشتمل ٹیموں کی کپتانی ویلش رگبی لیجنڈ اسکاٹ کوئینل اور الینور سنوسل نے کی۔
ایک منٹ اور 15 سیکنڈ تک جاری رہنے والے میچ کا اختتام الینور سنوسل کی ٹیم کی فتحیابی پر ہوا۔