اسلام آباد کی یونیورسٹی میں جھگڑے کے دورران فائرنگ سے ایک طالب علم شدید زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں قائم شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان جھگڑا ہوا، جس میں ایک گروہ نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں ایک طالب علم گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس نے  فوری طور پر یونیورسٹی پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا جبکہ زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی طالب علم کی عمر بائیس سال جبکہ اُس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی اور تعلق سندھ سے بتایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔