اسرائیل نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا

صباح عبدالسلام کو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک April 02, 2024
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے جوان پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو دہشتگردی کے الزام میں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف تحقیقات کرنے والوں میں اسرائیل کی داخلی سیکورٹی ایجنسی بھی شامل ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی 57 سالہ بہن صباح عبدالسلام اسرائیلی شہری ہیں اور حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہ ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس ترجمان نے صباح عبدالسلام کے گھر سے ایسی دستاویزات اور دیگر سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کا نوجوان پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں