شاہین کی قیادت سے محرومی ’’بدقسمتی‘‘ قرار

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 3 اپريل 2024
میں خود بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکا، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

میں خود بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکا، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

لاہور: معروف کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت سے محرومی کو ’’بدقسمتی‘‘ قرار دے دیا۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ’’میں خود بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکا، مجھے پیسر کے ساتھ ہمدردی ہے، بابراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چاہیے کہ شاہین کے ساتھ اس معاملے کو کلیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی خود سے منسوب پی سی بی کے جعلی بیان سے سخت ناخوش

یاد رہے کہ ایک سیریز کے بعد ہی شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی 20ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔