عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

آئی این پی  جمعـء 5 اپريل 2024
لندن برینٹ کروڑ کی قیمت ایک اعشاریہ 8فیصد اضافے سے 89ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ فوٹو: فائل

لندن برینٹ کروڑ کی قیمت ایک اعشاریہ 8فیصد اضافے سے 89ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ویانا: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7ماہ کی بلند ترین سطح 89ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

لندن برینٹ کروڑ کی قیمت ایک اعشاریہ 8فیصد اضافے سے 89ڈالر فی بیرل ہوگئی۔مئی کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 85ڈالر 13 سینٹس فی بیرل کیے گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطی میں بڑھتے تنا ئواور امریکا میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔