کراچی بچوں کی لڑائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

محسن کی اہلیہ کا تین ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا،مقتول ایک بیٹے کا باپ تھا، حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ


Staff Reporter April 13, 2024
فائرنگ کے وقت محسن بھاگا تو پیچھے سے ایک گولی کمر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول کے بھائی کا بیان

قائد آباد کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔


لانڈھی مجید کالونی سیکٹر ون میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہارنے والے رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


مقتول رکشہ ڈرائیورمحسن کے بڑے بھائی راشد نے بتایا کہ اس کے چھوٹے بھائی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ بھائی رکشہ لے کر گھرآرہا تھا کہ بچوں کی لڑائی کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس نتیجے میں میراچھوٹا بھائی گولی کا نشانہ بن گیا۔


انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران جب فائرنگ ہوئی تو میرا بھائی وہاں سے بھاگا، اسی دوران پیچھے سے کسی نے فائرنگ کی تو بھائی کو کمرپر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔


مقتول کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تعاون کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ مقتول کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ شور شرابا سن کر گھر سے باہر آئے تو معلوم ہوا کہ بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والےعناصر کی جانب سے محلے کے بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔


انہوں نے بتایا کہ 3 ماہ قبل مقتول کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوا تھا ۔ مقتول ایک بیٹے کا باپ تھا ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مقتول کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں